طہارت کے احکام
Fatwa No: 89
کپڑےسےنجاست صاف کرنے کےبعدسوکھنا ضروری نہیں
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
اگرپیشاب کےکچھ قطرات کپڑے میں ٹپک جائیں
اوراُس جگہ کو دھودیا جائے،اورایک ہی بار میں دُھل جائے اور جِسم اوربُوبھی ختم ہوجائے،
لیکن وہ جگہ نہ سوکھے،ایسے میں نماز پڑھی جائے تو نماز درست ہوگی یا نہیں؟
الجواب وباللہ التوفیق :
اگر کپڑے پر پیشاب کے کچھ قطرات ٹپک جائیں اور نجاست کا پھیلاؤ ایک درہم (ہتھیلی
کی گہرائی) سے زائد ہوجائے تو ایسی صورت میں کپڑے کو تین مرتبہ اچھی طرح دھونا اور
ہر مرتبہ نچوڑنا ضروری ہے، جگہ کا سوکھنا ضروری نہیں،لہذا نمازدرست ہوجائےگی۔
(وعفا) الشارع (عن قدر درهم) وإن كره تحريمًا فيجب غسله وما
دونه تنزيهًا فيسن، وفوقه مبطل.(الدر مع الرد: ۱؍۳۱۶ ، دار الفكر بيروت)
وإن كانت غير مرئية يغسلها ثلاث مرات كذا في المحيط ويشترط
العصر في كل مرة فيما ينعصر.(الفتاوى الهندية :۱؍۴۲، دار الفكر بيروت)

