سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
آج کل شادی بیاہ اوردوسری تقریبات میں بفےسسٹم(کھڑے ہو کر کھاناکھلانے)کانظم کیاجاتا
ہے،ایسی دعوت میں شرکت کرنے کاشرعی حکم کیاہے،مہربانی فرماکرتفصیل کے ساتھ جواب
عنایت فرمائیں ۔
الجواب وباللہ التوفیق :
کھڑے ہوکرکھانےکانظم کرناخلافِ سنت اورغیروں کا طریقہ ہے،رسول اللہ ﷺ نے کھڑے ہوکرکھانےسےمنع
فرمایاہے،حضرت انس سے مروی ہے: نَهَى أَنْ
يَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا. قَالَ قَتَادَةُ: فَقُلْنَا: فَالْأَكْلُ؟ فَقَالَ: ذَاكَ أَشَرُّ
أَوْ أَخْبَثُ. ترجمہ: ”رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شخص کھڑے ہو کر پانی پئے،قتادہ
نے کہا : پھر ہم نے دریافت کیا کہ کھڑے ہو کر کھانے کا کیا حکم ہے؟ فرمایا کہ یہ
تو اور زیادہ بُرا ہے۔“(صحيح مسلم ،حدیث نمبر: ۲۰۲۴)
اس لئے بلاضرورت کھڑے ہو کرکھاناممنوع اورمکروہ ہے،ہمیں چاہئے کہ زندگی کے تمام مسائل میں رسول اللہ ﷺ کی
سنتِ مطہرہ پرعمل کریں اور مغربی تہذیب کی اندھی تقلیدسےاپنےآپ کو بچائیں،اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے،لہذا جہاں پوراانتظام
کھڑے ہوکر کھانے کھلانے کا ہو؛اُن میں شرکت نہیں کرناچاہئے۔(مستفاد کتاب الفتاوی :۱۰؍۲۷۹)

