جہاں مسجد نہ ہووہاں جمعہ پڑھنا

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

 اگرکوئی شخص ایسی جگہ  ہوجہاں کوئی  مسجد نہ ہو تو کیاچاررکعت ظہرپڑھے یا  اکیلےہی  جمعہ کی نمازپڑھے ؟

الجواب وباللہ التوفیق :

جمعہ کی نمازتنہاادا نہیں ہوسکتی،اس کےلئےدیگرشرائط کے ساتھ جماعت ضروری ہے،اورجماعت کے لئے امام کےعلاوہ  کم ازکم تین لوگوں کا ہونا لازمی ہے ؛ لہذا ظہر کی نیت سے ظہرکی نماز پڑھنا ہی ضروری   ہے۔

وأقل الجماعة ثلاثة سوى الإمام عند الطرفين لأنها أقل الجمع والخطاب ورد للجمع وهو قوله تعالى فاسعوا إلى ذكر اللہ [الجمعة: ۹] فإنه يقضي ثلاثا سوى الخطيب الذاكر.(مجمع الانہر :۱؍۱۶۸)