ذبیحہ و قربانی
Fatwa No: 76
مرحوم بچہ کا عقیقہ ہے یانہیں ؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
بچہ پیداہوا اور ایک سال کے اندر فوت ہوگیا تو فوت
ہونے والے بچہ کے عقیقہ کاکیا حکم ہے؟
الجواب وباللہ التوفیق :
عقیقہ کاایک
مقصدآفات سے بچےکی حفاظت بھی ہے، فوت ہوجانے کی وجہ سےاب عقیقہ کی ضرورت باقی نہیں
رہی۔ (مستفاد
فتاوی دارالعلوم دیوبند:۱۵؍۶۱۶ )

