حظر واباحت Fatwa No: 75
مچھرمارنےکےلئےالیکٹرک بیٹ کااستعمال

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

 مچھر مارنے کے لئے الیکٹرک بیٹ کا استعمال  جائز ہے یا نہیں ؟

الجواب وباللہ التوفیق :

الیکٹرک بیٹ (mosquito bat) کے  ذریعہ مچھروں کوجلاکرمارنامکروہ تحریمی ہے،اس لئے کہ اس میں جاندار کو آگ سے جلاکر مارنا لازم آتاہے ، جس کی حدیث میں ممانعت آئی ہے،البتہ کرنٹ والی مشین(Electric Insect Killer Machine) کسی جگہ رکھی ہوئی ہو اور مچھر خود وہاں جاکرجل کر مرجاتے ہوں تواس میں کوئی حرج نہیں؛کیونکہ اس میں جلانا نہیں پایا جارہا ہے؛ بلکہ مچھرخود ہی آکر جل رہے ہیں ، یہ ایسا ہے کہ جیسے پتنگے  چراغ میں خود جاکر مرتے ہیں ۔

عن عبد الرحمن بن عبد ﷲ عن أبیہؓ قال: کنا مع رسول اﷲﷺفي سفر فانطلق لحاجتہ ورأی قریۃ نمل قد حرقناہا فقال: من حرق ہذہ؟ قلنا نحن قال: إنہ لا ینبغي أن یعذب بالنار إلا رب النار. (أبوداؤد شریف رقم:۲۶۷۵)

ویکرہ إحراق جراد وقمل وعقرب وتحتہ في الشامیۃ: یکرہ تحریما ومثل القمل و البرغوث ومثل العقرب الحیۃ. (ردالمحتار:۷۵۲ ) (مستفاد:فتاوی ٰقاسمیہ :۲۴؍۱۹۵)