ذبیحہ و قربانی
Fatwa No: 66
کیاعقیقہ کاگوشت والدین کھاسکتےہیں
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
بعض لوگوں کا
خیال ہے کہ عقیقہ کاگوشت والدین نہیں کھاسکتے ؟ کیا یہ شرعاً
درست ہے؟ نیز عقیقہ کاگوشت کون کھاسکتے
ہیں ؟ براہ کرم جواب عنایت فرمائیں۔
الجواب وباللہ التوفیق :
یہ خیال بالکل غلط ہے کہ والدین عقیقہ
کاگوشت نہیں کھاسکتے بلکہ والدین اوردیگر
رشتہ دار سب کھاسکتے ہیں ،البتہ مستحب
طریقہ یہ ہے کہ گوشت کے تین حصے
کیے جائیں جیسا کہ قربانی کے گوشت میں کیا جاتا ہے کہ ایک حصہ گھر والوں کو، ایک
حصہ دوست واحباب اوررشتہ داروں کو اورایک
حصہ غرباء اورمساکین کو دیا جائے۔
والأفضل أن يتصدق بالثلث ويتخذ الثلث ضيافة لأقاربه و أصدقائه ويدخر الثلث.(بدائع الصنائع :۵؍۸۱) (مستفاد کفایت المفتی :۱۲؍۱۵۷)

