حظر واباحت Fatwa No: 64
كھانا کھاتے وقت سلام کرنےکاحکم

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

  کھانا کھاتے وقت  سلام کرنایاسلام  کاجواب دیناکیادرست ہے؟

الجواب وباللہ التوفیق :

کھانا کھاتے وقت سلام کرنامسنون نہیں،اوراگر کوئی سلام کرے تو اُس کا جواب دینابھی ضروری نہیں، ہاں اگرکوئی جواب دے دے یاخود سے  سلام کرلے تو شرعاًکوئی حرج  نہیں۔

یکره السلام علی العاجز عن الجواب حقیقةً کالمشغول بالأکل أو الاستفراغ أو شرعاً کالمشغول بالصلاة وقراءة القرآن ولو سلم لایستحق الجواب.  (ردالمحتار:۱؍ ۶۱۷)