انجکشن کے ذریعہ خون نکالنے سے وضو کاحکم

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

شوگرٹیسٹ  کے لئے سوئی چبھوکرجوخون نکالا جاتا ہےاُس سے وضو  ٹوٹ جاتا ہےیانہیں ؟ رہنمائی فرمائیں۔

السائل :عبدالرحیم

الجواب وباللہ التوفیق :

 اگر خون  نکل کربہہ جائےتواس سے وضوٹوٹ جائےگا، چونکہ شوگرٹیسٹ وغیرہ میں عموماًاتناخون  نکلتا ہے کہ اگراس کوپونچھانہ جاتاتوضروربہہ جاتا، اس لئے اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا۔

اما العلق اذا مصّت العضوَ حتى امتلأت قليلا بحيث لو سقطت وشقت لسال منها الدم انتقض الوضوء وان مصّت قليلا بحيث لوشقت لم يسل لا ينقض.(حلبي كبير:۱۳۴)

(مستفاد فتاوی رحیمیہ :۲؍۳۱۷)