عورتوں کی نمازِ وتر کاطریقہ

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

عورتوں کے لئے نمازِوتر کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

الجواب وباللہ التوفیق :

 وتر کی نمازتین رکعات ،دو قعدوں اورایک سلام کے ساتھ ہے،اس میں مرداور عورت دونوں برابرہیں اور ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ اولاً دو رکعات عام نمازوں کی طرح پڑھےاورپہلےقعدہ میں تشہدتک پڑھنےکےبعدفوراًکھڑا ہوکر سورہ ٔ فاتحہ اورضمِ سورت پڑھنےکےبعداللہ اکبر کہہ کر کانوں تک ہاتھ اٹھائے پھر ہاتھ  باندھ کردعائے قنوت پڑھے پھر رکوع سجدہ کرکے قعدہٴ اخیرہ کرے پھر دونوں طرف سلام پھیردے۔

وہو ثلاث رکعات بتسلیمة کالمغرب ․․․ ولکنہ یقرأ في کل رکعة منہ فاتحة الکتاب وسورة ․․․ ویکبر قبل رکوع ثالثہ رافعاً یدیہ کما مر ثم یعتمد ․․․وقنت فیہ ویسنّ الدعاء المشہور (الدر مع الرد :۲؍۵)