حظر واباحت Fatwa No: 57
مسافروں کو دی جانے والی اشیاء کاحکم

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

 ریل گاڑی کیAC کلاس میں تکیہ اور بیڈشیٹ وغیرہ جو چیزیں  مسافروں کو دی جاتی ہے، کیامسافرین ان کو استعمال کرکے اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں ؟ یا پھر استعمال کرکے وہیں چھوڑ جانا چاہیے ؟ مذکورہ بالا مسئلہ میں رہنمائی فرماکر عند اللہ مأجور ہوں۔

  شیخ محمد آصف

الجواب وباللہ التوفیق :

محکمہ ریلوے کے قوانین کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ دوران سفر مسافرين کو دی جانی والی اشیاء مثلاً تکیہ، چادر وغیرہ صرف استعمال و فائدہ اٹھانے کے لئے عاریت کے طور پر دی جاتی ہیں؛لہذا ان اشیاء کو استعمال کر کے وہیں چھوڑ آنا ضروری ہوگا،اس کواٹھاکر لے آنا صریح خیانت ہونےکی وجہ سےجائز نہیں ہے۔

چنانچہ الدر المختار میں ہے؛

لا یجوز التصرف فی مال غیرہ بلا اذنہ ولا ولایتہ. (الدر المختار ،کتاب الغصب ۹؍۲۹۱  مطبوعہ زکریا دیوبند )