سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
ٹالکم پاؤڈر(Talcum powder)سے تیمم کر سکتے ہیں یا نہیں ؟
الجواب وباللہ التوفیق :
تیمم ہر اس پاک چیز سے درست ہوتا ہے جو زمین یعنی مٹی کی جنس سے ہو
یعنی وہ چیز جو جلانے سے نہ جلے،پگھلانے سے نہ پگھلے اور گلانے سے نہ گلے تو ایسی
تمام چیزوں پر تیمم کرنا جائز ہوتاہے؛ جیسے ریت،پتھر، چونا ،سر مہ اور جو چیزیں مٹی
کے جنس سے نہ ہوں اگر چہ وہ زمین سے نکلتی ہوں تو ان چیزوں پر تیمم کرنا جائز نہیں
ہے جیسے سونا، چاندی، لوہا وغیرہ۔ اس اصول کو سمجھنے کےبعدTalcum powderجن چیزوں سے تیار کیا جاتا
ہے ،اگر وہ زمین کی جنس میں سے ہیں تو اُس پاؤڈر سےتیمم کرنا جائز ہے اور اگر وہ چیزیں
زمین کی جنس میں سے نہ ہوں تو پھر تیمم کرنا جائز نہیں۔
يتيمم بطاهر من جنس الأرض. كذا في التبيين كل ما يحترق فيصير رمادا كالحطب والحشيش
ونحوهما أو ما ينطبع ويلين كالحديد والصفر والنحاس والزجاج وعين الذهب والفضة ونحوها
فليس من جنس الأرض وما كان بخلاف ذلك فهو من جنسها. كذا في البدائع.(الفتاوى الهندية ،الباب الرابع في التيمم ۱؍۷۹)
الثالث من الشروط أن يكون التيمم بطاهر طيب وهو الذي لم تمسه نجاسة ولو زالت
بذهاب أثرها من جنس الأرض وهو كالتراب المنبت وغيره و الحجرالأملس والرمل عندهما خلافا لأبي يوسف فيجوز عندهما
بالزرنيخ والنورة و المغرة والكحل والكبريت والفيروزج والعقيق وسائر أحجار المعادن
وبالملح الجبلي في الصحيح وبالأرض المحترقة والطين المحرق الذي ليس به سرقين قبله والأرض
المحترقة إن لم يغلب عليها الرماد وبالتراب الغالب على مخالط من غير جنس الأرض
لأنه لا يصح التيمم بنحو الحطب والفضة والذهب والنحاس والحديد وضابطه أن كل شيء
يصير رماد أو ينطبع بالإحراق لا يجوز به التيمم. (حاشية الطحطاوي
على مراقي الفلاح،كتاب الطهارة:۱۱۹)
نوٹ: تحقیق سےبظاہرTalcum powderپر مسح کرنا جائزمعلوم ہوتا ہے، اس لیے کہ وہ ایک پتھر ہے جو زمین سے نکالا جاتا ہے اور پتھر کے خواص اس کے اندر پائے جاتے ہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
ملاحظہ ہو انسائیکلوپیڈیا آف برٹانیکا ؛
1- www.Birtanica
cam/science/talk
2-Dana, E.S. (1892) Dana's System
of Mineralogy, 6th Edition New york: John Wiley and Sons Volume 1, PP. 678 -
680.
Quoted
line (p. 678)
“Talk. A very soft, lamellar Magnesium Silicate mineral,
Commonly occurring in foliate or compact masses; the chief Constituent of Soapstone.”

