حظر واباحت Fatwa No: 47
مسجدِ شرعی كے حصہ میں دکان تعمیر کرنا

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

 ہماری مسجدکے محراب کے آگے کی  طرف راستے سے متصل تھوڑی جگہ اِس وقت خالی ہے ،شروع میں اس حصہ سے مسجد کاحصہ شروع ہوا تھا  جب نئی تعمیر ہوئی تو سامنے کے حصہ کو روشنی اور ہوا آنے کے لئے چھوڑ کر مسجد کی عمارت کھڑی کی گئی ،اب وہ خالی جگہ کو کیا دوکان بناکر کرایہ پر دینا جائز ہے ؟جبکہ وہ جگہ شروع ہی سے مسجد میں شمار تھی ۔

محمد طارق عفی عنہ 

الجواب وباللہ التوفیق :

 صورتِ مسئولہ میں اگر وہ جگہ (محراب  کے آگے ) پرانی عمارت میں مسجدِشرعی یعنی نماز والے حصے میں شامل تھی تو وہاں دکان وغیرہ بنانا جائز نہیں؛تاقیامت وہ جگہ مسجد ہی رہے گی اور اگر وہ جگہ مسجد شرعی سے باہر مسجدِ عرفی  شامل تھی تو وہاں مصالحِ مسجد یعنی دکان مکان وغیرہ بناناجائز ہے۔

لو بنى فوقه بيتا للامام لا يضر لانه من المصالح أما لو تمت المسجدية ثم أراد البناء منع .(الدرالمختار : ۳۷۱،دار الكتب العلمية)

(مستفاد کفایت المفتی ۷؍۳۱،دارالاشاعت)