غیرمسلم کوسلام کا جواب دینا

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

 ملازمت کی جگہ ہمارےبہت سےغیرمسلم دوست ہیں،جوہمیں  عظمت ومحبت کےساتھ سلام کرتے ہیں،سلام کاجواب نہ دینےمیں اُن کی دل شکنی بھی ہوتی ہے،لہذااس صورت میں شرعی حکم کیاہے،مدلل جواب عنایت فرمائیں ؟

الجواب وباللہ التوفیق :

غیرمسلم کوسلام کرنےمیں پہل نہ کریں ،اگروہ ہمیں آگےبڑھ کرسلام کریں توجواب میں صرف وعلیکم کہہ دیں،اللہ کےرسولﷺسےبس اتناہی جواب ثابت ہے۔

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ أَهْلُ الْكِتَابِ فَقُولُوا: وَعَلَيْكُمْ.(صحیح البخاری: رقم الحدیث: ۵۹۰۳)

ولو سلم یھودي أو نصراني أو مجوسي علی مسلم فلا بأس بالرد ولکن لا یزید علی قولہ: وعلیک کما فی الخانیة. (الدر المختار مع رد المحتار:۶؍۴۱۲) (مستفاد:كتاب النوازل:۱۵؍۲۶۵)