ناپاکی کی حالت میں ذکر اورقرآنی دعائیں مانگنا

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

    ناپاکی کی حالت میں ذکرکرنااوردعا ئیں پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب وباللہ التوفیق :

 ناپاکی(حیض ونفاس اورجنابت )کی حالت میں  ذکر واذكارکی اور قرآنی دعا ئیں  (دعاؤں کی نیت سے ؛نہ کہ تلاوت کی نیت سے) پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے، البتہ باوضو ہو کر ذکرودعا کرنا بہترہے ۔

 ولاباس لحائض وجنب بقراء ۃ أدعیۃ و مسھا وحملھا وذکر ﷲ تعالیٰ و تسبیح.( الدر المختار :۲۹۳؍۱)

  وفی الھدایۃ وغیرھا استحباب الوضوء لذکر ﷲ تعالیٰ وترکہ خلاف الاولی وھو مرجع کراھۃ التنزیہ.(البحرالرائق: ۱؍۲۱۰)

لا تقرأ الحائض والنفساء والجنب شيئا من القرآن والآية وما دونها سواء في التحريم على الأصح .(الفتاوىٰ الهندية:۱؍۳۸)(مستفاد:نخبۃالمسائل:۱؍۲۷۲)