روزہ کے احکام
Fatwa No: 145
نفل روزہ میں قضا روزہ کی نیت
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
اگر کوئی شخص عرفہ
کے دن قضا روزہ کی نیت کرلےتو کیا عرفہ کےروزہ کاثواب
بھی ملے گا؟
الجواب وباللہ التوفیق :
اگرکوئی عرفہ کے دن رمضان کاقضا روزہ رکھے توقضاروزہ ہی شمارہوگا ،نفل روزہ ادانہیں ہوگا، البتہ اُس دن روزه كےاہتمام کی وجہ سےاللہ تعالیٰ کی ذاتِ اقدس سے اُمیدہےکہ عرفہ کے روزےکاثواب بھی عطا فرمادیں ۔
صام في يوم عرفة مثل قضاء أو
نذر أو كفارة ونوى معه الصوم عن يوم عرفة
أفتى بعضهم بالصحة والحصول عنهما . (شرح الاشباه والنظائر:۱؍۱۴۸)
وإذا نوى قضاء بعض رمضان والتطوع
يقع عن رمضان في قول أبي يوسف ؒ وهو رواية عن أبي حنيفة ؒ كذا في الذخيرة.
(الفتاویٰ الہندیۃ :۱؍۱۹۶)(مستفاد:كتاب النوازل :۶؍۳۹۶)

