سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
فرض یا سنت نمازکی کسی ایک رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیت یا سورۃ پڑھنا بھول جائےاوربعد میں یاد آیا تو کیانمازدوبارہ اداکی جائےگی ؟
الجواب وباللہ التوفیق :
فرض نمازکی پہلی دورکعتوں اوروتر،سنت اور نفل نمازوں کی تمام رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے ساتھ کوئی دوسری سورت یا کم از کم ایک بڑی یاتین چھوٹی آیتوں کے بقد رپڑھنا واجب ہے،لہذااگرکوئی اِن رکعتوں میں سورت ملانا بھول جائےتو اخیر میں سجدۂ سہو کرنےسےنماز پوری ہوجائے گی اور اگرسجدۂ سہو نہ کرے تونماز نہیں ہوگی، اس نمازکو دوبارہ ادا کرنا ضروری ہوگا۔
ولا يجب السجود إلا بترك واجب أوتأخيره أوتأخير ركن .......وإن تركها في الأخريين لا يجب إن كان في الفرض وإن كان في النفل أو الوتر وجب عليه،وتجب قراءة الفاتحة وضم السورة أوما يقوم مقامها من ثلاث آيات قصار أوآية طويلة في الأوليين بعد الفاتحة كذا في النهر الفائق وفي جميع ركعات النفل والوتر. (الفتاوی الهندية:۱؍ ۱۲۶،۷۱) (مستفاد:آپ کے مسائل اور ان کاحل :۴؍۷۴)

