نماز کے احکام
Fatwa No: 142
نمازِفجرقضاہوجائےتو نیت کیسے کریں
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
اگرکسی عذرسےنمازِفجر چھوٹ جائے تواس کو اداکرتےوقت کیا قضاء کہہ کر نیت کرنا ضروری ہے ،برائے مہربانی رہبری فرمائیں ۔
الجواب وباللہ التوفیق :
صورتِ مسئولہ میں اس طرح نیت
کرنا بہترہےکہ”میں آج کی یا فلاں دن کی نمازِفجرقضاپڑھتاہوں“ اور اگرنیت کرتے ہوئےقضاکی جگہ
ادا یا اداکی جگہ قضاکہہ لیں تو بھی نمازصحیح
ہوجائے گی ۔
أماجوازالقضاء بنیۃ الاداء وعکسہ فمجمع علیہ عندنا .(شرح المنیۃ :۲۵۳)(مستفاد :کتاب المسائل :۱؍۲۷۷)

