سینگ ٹوٹ ہوئے بکرے کاعقیقہ

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

ایک بکراکےپیدائشی طور پر دونوں سینگ تھے ،دو بکروں کے آپس میں لڑنے کی وجہ سے جڑ سے ایک سینگ ٹوٹ گیاتوکیاایسے بکرے کوعقیقہ میں ذبح کرسکتے ہیں؟

الجواب وباللہ التوفیق :

صورتِ مسئولہ   میں اگربکرےکاسینگ جڑ سے ٹوٹ  کر اس کااثردماغ تک پہنچ گیاہے تو ایسےعیب داربکرےکوعقیقہ اورقربانی میں ذبح کرنادرست نہیں، اوراگراوپرسےصرف خول اتر گیاہواورمغز باقی ہوتوایسےجانورکی قربانی درست ہے۔

ویضحي بالجَمَّاء ھي التي لا قرن لھا خلقةً وکذا العظماء التي ذھب بعض قرنھا بالکسر أو غیرہ، فإن بلغ الکسر إلی المخ لم یجز، قھستاني.(رد المحتار:  ۹؍۵۳۵،الاشرفیۃ دیوبند) (مستفاد:فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۱۵؍۵۳۲،عقیقہ کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا:۱۴۸)