نماز کے احکام
Fatwa No: 138
جائےنمازبچھائے بغيرنمازپڑھنے کاحکم
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
کیا
عورتیں جائے نمازبچھائےبغیر نماز پڑھ سکتی ہیں؟
الجواب وباللہ التوفیق :
نمازکی جگہ اگرپاک صاف ہوتواس پرجائے نماز وغیرہ بچھائےبغیربھی نمازادا کرسکتے ہیں، بلکہ
افضل یہی ہے کہ پاک زمین پرجائے نمازوغیرہ بچھائے بغیر نماز پڑھی جائے ، کیونکہ اس
میں عاجزی اور تواضع زیادہ ہے اور اس مسئلےمیں مرداورعورت دونوں یکساں ہیں۔
ولا بأس بالصلاة على الفرش والبسط
واللبود والأفضل الصلاة على الأرض أو ما تنبته. (نورالايضاح
:۷۵)
ولا بأس بالصلاة على الفرش والبسط
واللبود إذا وجد حجم الأرض ولا بوضع خرقة يسجد عليها اتقاء الحر والبرد والخشونة
الضارة والأفضل الصلاة على الأرض بلا حائل . (حاشية
الطحطاوي :۳۷۱)

