طہارت کے احکام
Fatwa No: 136
مہندی لگانےکےبعدکیاتیمم کرناجائز ہے
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
مہندی لگانے کےبعدوضوکی بجائے کیاتیمم کرلینادرست ہے؟
الجواب وباللہ التوفیق :
شریعت میں صرف مجبوری کی
صورت میں تیمم کی اجازت ہے ،
مثلاً پانی ایک میل یا اُس
سے زیادہ دوری پرہویاپانی استعمال کرنے پرقدرت
نہ ہویاپانی استعمال کرنے پر بیمار ہوجانے یا بیماری کےبڑھ جا نے یا دیر سےشفایاب ہونےکا اندیشہ ہوتو اِن صورتوں میں تیمم جائز
ہے ، لہذا صورتِ مسئلہ یعنی مہندی لگانے کےبعدتیمم جائز نہیں ہوگا ۔ ( مستفاد : فتاویٰ دارالعلوم دیوبند: ۱؍۲۶۲ )
من
عجزعن استعمال الماء لبعدہ میلا.....أو لمرض يشتد أو يمتد بغلبة ظن أو قول حاذق
مسلم.... تيمم. (الدرالمختار:۳۶)
قال الزيلعي : وأما المرض فمنصوص عليه وسواء خاف
ازدياد المرض أو طوله باستعمال الماء.(تبيين الحقائق:۱؍۳۷)

