سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
عقیقہ کےجانورکاچمڑا یاگوشت قصائی کواجرت میں دینا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب وباللہ التوفیق :
قربانی کی طرح عقیقہ کےجانور کا چمڑایاگوشت قصائی
کی اجرت میں دینا جائز نہیں،اگر کوئی دیدےتوجتنی قیمت کے عوض چمڑایاگوشت وغیرہ
دیاہے؛اس کے برابر قیمت کاصدقہ کرنا ضروری ہوگا۔
عن علی رضی اللہ عنہ قال: أمرنی رسول اللہ ﷺ أن أقوم علی بدنہ و أن أتصدق بلحمہا و جلودہا وأجلتہا وأن لا أعطی الجزار منہا قال: نحن نعطیہ من عندنا. (صحیح مسلم:رقم :۱۳۱۷)
وفی الظہیریۃ: ولا یعطی جلد الأضحیۃ ولا لحمہا أجرۃ الذباح والسلاخ.(التاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۴۲)
ويتصدق
بجلدها أو يعمل منه نحو غربال وجراب وقربة وسفرة ودلو ......فإن بيع اللحم أو
الجلد به أي بمستهلك أو بدراهم تصدق بثمنه.... ولا
يعطى أجر الجزار منها لأنه كبيع. (الدرمع الرد : ۶؍۳۲۸،عقیقہ کے مسائل
کا انسائیکلوپیڈیا:۱۸۰)

