کالےاورہرےرنگ کی ٹوپی کاحکم

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

 کالے اور ہرے رنگ کی ٹوپی پہننا جائز ہے یا نہیں ؟

الجواب وباللہ التوفیق :

ٹوپی اورلباس  کے سلسلےمیں شریعت نے کسی خاص رنگ کو لازم نہیں کیا ہے، لہذا کالےاورہرے رنگ کی ٹوپی پہننا جائز ہے، البتہ رسول اللہ ﷺ کو سفیدرنگ پسند تھااورسفیدرنگ لباس کوپہننےکی  ترغیب بھی فرمائی، اورخود آپ ﷺ سےبھی سفیدرنگ کی ٹوپی  پہننا ثابت ہے ،لہذاسفیدرنگ کی ٹوپی پہننا افضل ہے۔

عن سمرة قال:  قال رسول اللہ ﷺ :  عليكم بالبياض من الثياب  فليلبسها أحياؤكم وكفنوا فيها موتاكم فإنها من خير ثيابكم. (سنن النسائی ،رقم :۵۳۲۳)

عن ابن عمر أن رسول اللہ ﷺ كان يلبس قلنسوةً بيضاء.( شعب الایمان،رقم :۶۲۵۹)(مستفاد:فتاویٰ دارالعلوم زکریا:۷؍۱۳۲-۱۴۴)