احکام مساجد Fatwa No: 126
نفل اعتکاف میں نیت کس طرح کریں

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

 مسنون اعتکاف  رمضان کے اخیر عشرہ میں ہوتا ہے،غیر رمضان میں نفل اعتکاف کی نیت  کرتے ہوئے سنت الاعتکاف کا   جملہ کیوں کہتے  ہیں؟

الجواب وباللہ التوفیق :

نیت اصل میں دل کے ارادے کوکہتےہیں،لہذا اعتکاف کی غرض  سے مسجدمیں داخل ہوتےوقت واجب  اعتکاف اوررمضان کے اخیرعشرہ میں مسنون اعتکاف کےلئے واضح الفاظ میں (اللہ کے لئے واجب  یا مسنون اعتکاف کرتا ہوں ) ،نیت کرنا ضروری ہے،اورعام نفل اعتکاف کےلئے بس”اللہ کے لئے اعتکاف کرتا ہوں یہ نیت کافی ہے۔“سنت الاعتکاف  کہنا  ضروری نہیں۔

واما الاعتکاف فھی شرط صحتہ واجبا کان او سنۃ او نفلا.(الاشباہ والنظائر :۸۱،مكتبة  زکریا ديوبند)

الباب السابع في الاعتكاف أما تفسيره فهو اللبث في المسجد مع نيۃ الاعتكاف كذا في النهايۃ وأما شروطه فمنها النيۃ حتى لو اعتکف بلانيۃ لا يجوز بالاجماع كذا في معراج الدرايۃ. (الفتاوی الہندیۃ زکریا دیوبند:  ۱؍۲۱۱) (مستفاد :فتاوی ٰ محمودیہ :۱۰؍۲۵۸،ڈابھیل )