اسلامی نام
Fatwa No: 124
زَہره آیت نام رکھنا
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
زَہرہ (Zahra Ayat(یا زَارا آیت (Zara Ayat) نام رکھنا کیاجائز ہے؟
الجواب وباللہ التوفیق :
زَہرہ Zahra) (کےمعنی پھول کے ہیں ، اسی طرح ایک لفظ زَہراءآتاہے،اس کے
معنی روشن، چمکدار،خوبصورتی کےہیں،یہ حضرت فاطمہؓ کالقب ہے اِن دونوں لفظوں سےلڑکی کا نام رکھنا درست ہے۔زارا(Zara) بظاہریہ بےمعنی
لفظ ہے۔
آیت(Ayat)عربی لفظ ہے،جس کےمعنی علامت اورنشانی کےہیں؛اگرچہ اس لفظ سےنام رکھنا جائزہے،لیکن یہ نام نہ رکھنابہتر ہے،اس لئے کہ لفظ ِ آیت
سے ذہن قرآنِ کریم کی آیت کی طرف چلاجاتا ہے،لہذاصحابیات یانیک خواتین کےناموں میں
سے کوئی نام رکھ لینا بہت مناسب ہے،مثلاً
فاطمہ،عائشہ وغیرہ۔
الزہر
: نَورالنبات و الشجر واحدتہ زہرۃ
.....الزہراء :مؤنث الأزهر لقب السيدة
فاطمة بنت رسول اللہ ﷺ .(المعجم الوسيط: ۴۰۴،مكتبة فيصل دهلي)

