فرض نمازوں کےبعد پیشانی پر ہاتھ رکھ کردعا پڑھنا

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

 بعض لوگ فرض نمازوں  کے بعد اپنادایاں ہاتھ پیشانی پررکھ کر یَاقَوِیُّ پڑھتے ہیں،اوربعض لوگ کچھ اوردعائیں پڑھتے ہیں،اس کا کیا حکم ہے ؟ 

الجواب وباللہ التوفیق :

فرض نماز کے بعد دایاں  ہاتھ پیشانی   پررکھ یہ  دعا بِسْمِ اللہِ الَّذِي لَا إِلٰہُ ہُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ ،اللّٰهُمَّ أَذْهِبْ عَنِّي الْهَمَّ وَالْحُزْنَ.“پڑھناحدیث سے ثابت ہے اور یَاقَوِیُّوغیرہ ثابت نہیں ؛ البتہ بطورِ وظیفہ  پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ۔

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا صَلَّى وَفَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ مَسَحَ بِيَمِينِهِ عَلَى رَأْسِهِ وَقَالَ: بِسْمِ اللہِ الَّذِيْ لَا إِلٰہُ ہُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ،اللّٰهُمَّ أَذْهِبْ عَنِّي الْهَمَّ وَالْحُزْنَ.(الاذکارللنووی:۷۶، دار الحدیث ، القاهرة)(مستفاد:فتاوی قاسمیہ :۸؍۸۲،اشرفی بک ڈپو)