گزشتہ سالوں کی واجب قربانی کی قضا

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

میری والدہ  نےگزشتہ  کئی سالوں کی  واجب قربانی ادا نہیں کی ،اب واجب قربانی کی قضا کیسےکی جائے ؟  

الجواب وباللہ التوفیق :

 گذشتہ سالوں  کی قربانی جوذمہ میں واجب تھی ؛اس کی قضاکی صورت یہ ہےکہ ہرسال کی قربانی کے بدلے ایک (درمیانی درجہ کا)بکرا یا بکری   کی قیمت کا صدقہ کیاجائے،قضاکی نیت سےقربانی کرنا درست نہیں ہے ۔

 ولوتركت التضحية ومضت أيامهاتصدق بها حية.وفي الشامي : وإن لم يشتر مثلها حتى مضت أيامها تصدق بقيمتها لأن الإراقة إنما عرفت قربة في زمان مخصوص... المراد بالقیمۃ قیمۃ شاۃ تجزئ فیہا (الدر المختار) وفی الشامي: تحت قولہ: فالمراد بالقیمۃ... قال القہستانی: أو قیمۃ شاۃ وسط. (الدرالمختار مع ردالمحتار:۶؍۳۲۰ ، دار الفكر بيروت)  (مستفاد: کتاب المسائل : ۲؍۲۳۰)