سورۂ فاتحہ سے پہلےبسم اللہ پڑھنا

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

 کیانمازکی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے،اگرہم بسم اللہ پڑھنابھول جائیں توکیا نمازنہیں ہوگی یاسجدۂ سہو کرنا واجب ہوگا،براہِ کرم جواب عنایت فرمائیں؟

الجواب وباللہ التوفیق :

 پہلی رکعت میں (امام اورمنفردکےلئے)ثناء پڑھنے کے بعدتعوذ یعنی أعوذ بالّٰلہ من الشیطان الرجیم کےساتھ تسمیہ  یعنی بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنا سنت ہے،اسی طرح ہررکعت میں سورۂ فاتحہ سےپہلےبسم اللہ پڑھناسنت ہے،واجب و ضروری نہیں،لہذااگرکوئی بسم اللہ پڑھنابھول جائے تونمازنہیں ٹوٹے گی  اور نہ ہی سجدۂ سہو واجب ہوگا۔

 عن ابن عباس قال: کان النبي ﷺ یفتتح صلاتہ ببسم اللہ الرحمن الرحیم.(سنن الترمذی :رقم:۲۴۳)

ويسن التعوذ فيقول أعوذباللّٰہ من الشيطان الرجيم.....و تسن التسمية أول كل ركعة قبل الفاتحة لأنه ﷺ كان يفتتح صلاته ببسم اللہ الرحمن الرحيم.(مراقی الفلاح :۹۷،المكتبة العصرية)