گائےمیں عقیقہ کےکتنےحصےہوسکتے ہیں

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

  گائےمیں عقیقہ کےکتنےحصےہوسکتےہیں؛سات یااُس سےزائد؟

الجواب وباللہ التوفیق :

 ایک گائے میں عقیقہ کے زیادہ سےزیادہ سات حصے ہوسکتےہیں،اس میں قربانی اورعقیقہ دونوں کاحکم یکساں ہے۔

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: الْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ وَالْجَزُورُ عَنْ سَبْعَةٍ.(سنن ابي داؤد،رقم الحديث :۲۸۰۸)

ولا يجوز بعير واحد ولا بقرۃ واحدۃ عن اكثر من سبعۃ ويجوز ذلك عن سبعۃ او اقل من ذلك وهذا قول عامۃالفقهاء.(بدائع الصنائع :۵؍۱،دار الكتب العلمية،بیروت) (مستفاد :کفایت المفتی :۱۲؍ ۱۶۴،مکتبۂ  زکریا دیوبند)